سری لنکن لیگ سپنر جیفری وانڈرسے کو خراب رویے کی بناء پر ایک برس معطلی کا سامنا

ہفتہ 21 جولائی 2018 16:36

کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے لیگ سپنر جیفری وانڈرسے کو خراب رویے کی بناء پر ایک برس کیلئے معطل اور سالانہ معاہدے کی رقم کا 20 فیصد جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ وانڈرسے کو حال ہی میں دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران خراب رویے کا مظاہرہ کرنے پر واپس وطن بھیج دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

سری لنکن کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وانڈرسے کو خراب رویہ اپنانے کی بناء پر ایک سال کیلئے معطل کر دیا گیا ہے، کرکٹر کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے کہ معطلی کے دوران ان کے طرز عمل کا جائزہ لیا جاتا رہے گا، وہ اس دوران کھیل کو جاری رکھ سکیں گے تاہم ایک سال کے دوران غلطی دوہرانے پر انہیں تینوں فارمیٹس کی کرکٹ کیلئے ایک سال کیلئے معطل کیا جائے گا، وانڈرسے کو معطلی کے علاوہ سالانہ معاہدے کی رقم کا 20 فیصد جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :