ایفیڈرین کیس کافیصلہ ایک گھنٹے بعد سنایا جائے گا،میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 جولائی 2018 16:09

ایفیڈرین کیس کافیصلہ ایک گھنٹے بعد سنایا جائے گا،میڈیا رپورٹس
راولپنڈی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جولائی 2018ء) : انسداد منشیات عدالت میں مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی کیخلاف ایفیڈرین کیس کا فیصلے میں مزید تاخیر کردی گئی ہے، فیصلہ اب یاک گھنٹے کی تاخیر سے سنایا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت کے جج سردارمحمد اکرم خان کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی کیخلاف ایفیڈرین کیس کی سماعت ہوئی۔

اس موقع پرحنیف عباسی کے وکیل تنویر اقبال نے عدالت کی ڈیڈلائن کے مطابق اپنے دلائل مکمل کیے۔جس کے بعد جج سردار محمد اکرم نے ایفیڈرین کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ وکیل صفائی نے عدالت میں سیلز ریکارڈ اور بینک ٹرانزیکشن ریکارڈ بھی پیش کیا۔واضح رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے انسدادمنشیات عدالت کوحنیف عباسی کیخلاف آج 21جولائی کوفیصلہ سنانے کا حکم دے رکھا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم آج عدالت کے جج محمد اکرم فیصلہ سنانے کیلئے کمرہ عدالت پہنچے تومسلم لیگ ن کے سینکڑوں کارکن بھی عدالت پہنچ گئے ۔ جس کے باعث کمرہ عدالت ن لیگی کارکنان سے کھچا کھچ بھر گیا۔اور ن لیگی کارکنان نے قیادت کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔جس پر جج سردار اکرم خان نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کمرہ عدالت خالی کروانے کی ہدایت کردی۔جج نے کہا کہ سی پی او کوفون کرکے فورس منگوائی جائے۔

انہوں نے ن لیگی کارکنان سے کہا کہ میں بھی انسان ہوں مجھے شور میں فیصلہ لکھنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔ جس کے باعث اے این ایف اہلکاروں کی بڑی تعداد کمرہ عدالت میں پہنچ گئی۔تاہم اس موقع پرحنیف عباسی اورسینیٹرچوہدری تنویرنے کارکنا ن کو نعرے بازی سے روکتے ہوئے پرامن رہنے کی ہدایت کی اور کارکنان کوکمرہ عدالت سے باہر نکال دیا۔