میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ 16 ستمبر کو13 شہروں میں بیک وقت منعقد ہوگا

انٹری ٹیسٹ کے رزلٹ کا اعلان 28 ستمبر کو کیاجائے گا ‘سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی زیر صدارت اجلاس

ہفتہ 21 جولائی 2018 16:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ثاقب ظفر کی زیر صدارت پراونشل ایڈمشن کمیٹی برائے MDCAT and MBBS BDS کا اجلاس منعقدہوا۔داخلہ کمیٹی کے اجلاس میںوائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر محمود شوکت، سرجن جنرل آف پاکستان لیفٹیننٹ جرنل (ر) زاہد حمید، پروفیسر طارق رفیع ،پروفیسر رخشندہ، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر سلمان شاہد، ڈپٹی سیکرٹری میڈیکل ایجوکیشن اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایاگیا کہ پنجاب کے میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ 16 ستمبر کو صوبہ کے 13 شہروں میں بیک وقت منعقد ہوگا۔ پراونشل ایڈمشن کمیٹی نے شیڈول کی منظوری دے دی ہے اور انٹری ٹیسٹ کے بارے اخبارات میں اشتہار پانچ اگست کو آئیگا۔ اس سلسلہ میں آن لائن رجسٹریشن برائے انٹری ٹیسٹ آٹھ اگست سے 27 اگست تک ہوگی جبکہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے انٹری ٹیسٹ کے رزلٹ کا اعلان 28 ستمبر کو کردیا جائیگا۔ میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام ہوگا-

متعلقہ عنوان :