Live Updates

تبدیلی کا نعرہ لگا کر گالی دینے والے کیخلاف تبدیلی آ گئی مولا بخش چانڈیو

ہفتہ 21 جولائی 2018 16:56

تبدیلی کا نعرہ لگا کر گالی دینے والے کیخلاف تبدیلی آ گئی مولا بخش چانڈیو
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگا کر گالی دینے والے کیخلاف تبدیلی آ گئی، عمران خان کے پنڈال خالی ہونا شروع ہوگئے، جھوٹے سروے کرا کر انتخابات میں اترنے والوں کی مقبولیت خالی کرسیوں نے بھی دیکھ لی، بلاول بھٹوعوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ جھوٹے سروے کرا کر انتخابات میں اترنے والوں کی مقبولیت خالی کرسیوں نے بھی دیکھ لی، عمران کے غبارے میں جو ہوا بھری گئی تھی وہ اسی ہوا کے دبا سے پھٹ چکا ہے، قوم نیاقتدار کی جنگ لڑنے والوں کو مسترد کر دیا ہے، پہلے ہی کہا تھا گملے میں لگا پودا کبھی درخت نہیں بن سکتا۔

مولا بخش چانڈیو نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بچہ کہنے کے عمران خان کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو بچہ بچہ کہہ کرمذاق اڑانے والوں کا قوم نیمذاق بنادیا، عمران خان کے پنڈال خالی ہونا شروع ہو گئے۔ بلاول بھٹو کیلئے سڑکوں پرعوامی سیلاب ہے، میرے قائد نے کہا تھا جب وہ میدان میں آئیں گے تو لگ پتہ جائے گا، بلاول بھٹو عوام کے حقوق اور عوام مخالف اقتدار کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات