لاہور میگا سٹی ہے،
اسکی ترقی کیلئے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان مکمل ہم آہنگی ضروری ہے‘آمنہ عمران خان ماسٹر پلان کو اپ ڈیٹ کرنے کے لئے سٹیک ہولڈرز سے مشاورت شروع کر دی ہے ‘ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے
ہفتہ 21 جولائی 2018 16:56
(جاری ہے)
اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اربن پلاننگ ایل ڈی اے رانا عبد الشکور،پرنسپل نیشنل کالج آف آرٹس سید مرتضیٰ جعفری‘سٹی اینڈ ریجنل پلاننگ ڈیپارٹمنٹ انجینئرنگ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر عبد الرحمن‘پنجاب انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین عبد الباسط‘سینئر لیگل ایڈوائزر ایل ڈی اے سلمان منصور‘چیئر مین آباد اکبر شیخ‘ایس پی ٹریفک سردار آصف اور پنجاب اربن یونٹ ‘سیف سٹی اتھارٹی‘محکمہ بلدیات اور دیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کی آبادی میں سالانہ تین اعشاریہ چار( 3.4)فیصد کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے۔آبادی میں تیزی سے اضافے اور شہر کی حدود میں مسلسل توسیع کے باعث درپیش چیلنجز سے نپٹنے اور شہر کو ترقی دینے کے لئے ماسٹر پلان کومستقبل کی ضروریات کے مطابق اپ ڈیٹ کرنے اور اس میں ترامیم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف محکمے اپنے ترقیاتی منصوبوں پر علیحدہ علیحدہ کام کر رہے ہیںمگر ان کے مطلوبہ نتائج سامنے نہیں آرہے جس کی وجہ سے ان محکموں کے درمیان باہمی کو آرڈی نیشن کا فقدان ہے ۔ چیف میٹرو پولیٹن پلانر شکیل انجم منہاس نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کا موجودہ ماسٹر پلان 2004ء میں بنایا گیا تھا جو2021ء تک نافذ العمل ہے تاہم 2013ء میں ایل ڈی اے کی حدود میں توسیع کر کے اس کے دائرہ کار کو لاہور ڈویژن کی حد تک توسیع دے دی گئی ہے۔ماسٹر پلان کو اپ ڈیٹ کرنے کے لئے سٹیک ہولڈرز کی تجاویز کا خیر مقدم کیاجائے گا ۔چیف ٹائون پلانر سید ندیم اختر زیدی نے کہا کہ ایل ڈی اے کی رہائشی سکیموں مثلاً اقبال ٹائون‘فیصل ٹائون اور گارڈن ٹائون میں ری کلاسیفکیشن کی تجویز پر غور کی ضرورت ہے تاکہ کمرشل سرگرمیوں کومحدود کیاجا سکے۔چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین خان نے بتایا کہ ٹریفک مسائل کے حل کے لئے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے ۔جوہرٹائون کے وسط میں ٹریفک پر قابو پانے کے لئے شوکت خانم فلائی اوور کی تعمیر جاری ہے جس کاافتتاح 14اگست کو متوقع ہے ۔ اس کے علاوہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے ایل ڈی اے شہر میں قومی اسمبلی کے ہر حلقے میں سپورٹس کمپلیکس تعمیر کر رہا ہے ۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ واٹر سپلائی کی پہلی ماسٹر پلاننگ 1975ء میں ہوئی اور واسا اسی 1975ء والے ماسٹر پلان کے تحت وجود میں آیا۔واسا کاماسٹر پلان ابھی تیاری کے مراحل میں ہے جو 2040ء تک کے لئے بنایا جا رہا ہے ۔واساماسٹر پلان میں سیوریج اور واٹر سپلائی کے لئے مختلف زون بنائے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ شہر میں چھ ویسٹ واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ تجویز کئے گئے ہیں اور شہر کی تمام پائپ لائنوں کی مانیٹرنگ جی آئی ایس سے کی جا رہی ہے۔مزید قومی خبریں
-
موسمی صورتحال کے پیش نظر ملکی غیر ملکی فضائی آپریشن متاثر ، مسافروں کا تحفظ ہماری ترجیح ہے، ترجمان پی آئی اے
-
اسپیکر نے معطل ارکان کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، شیرافضل مروت
-
وزیردفاع ودفاعی پیداوارسے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل کی ملاقات
-
حکومت اپنی مدت پورے کرے گی ، ہم اس کے ساتھ ہیں ،قمرالزمان کائرہ
-
قومی اسمبلی کے سپیکر و ڈپٹی سپیکر کی کراچی میں غیر ملکیوں پر خودکش حملے کی مذمت
-
نرسنگ کے شعبہ کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،معیار کو بہتر بنانے کیلئے جدید تربیت کو ترجیح دی جائیگی‘خواجہ سلمان رفیق
-
واپڈا نے منگلا بحالی اور اپ گریڈیشن منصوبے کے ایک اور پیکیج کے لئے کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا
-
ریلویز میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی فیول مینیجمنٹ سسٹم کا آغاز ہو گیا
-
محمدنواز شریف کے سمدھی ڈاکٹر مرزا آصف بیگ انتقال کر گئے،مرحوم سپرد خاک
-
وزیر دفاع و دفاعی پیداوار سے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ سندھ نےآئی جی سے مانسہرہ کالونی میں دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
-
چیئرمین سینیٹ کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.