سابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ

پولیس کو غیرجانبدارانہ اور عوام دوست بنانیکا جو عزم اے ڈی خواجہ ساتھ لیکر چلے تھے وہ بلا تسلسل جاری رہے گا ،آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی

ہفتہ 21 جولائی 2018 17:01

سابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) آئی جی پولیس سندھ امجد جاویدسلیمی نے سابقہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی عشائیہ دیا۔اس تقریب کا اہتمام آئی جی سندھ ہاؤس پر کیا گیا تھا۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی،ایڈیشنل آئی جی سندھ،ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ،زونل ڈی آئی جیز کراچی،ڈی آئی جی میرپورخاص،ڈی آئی جی لاڑکانہ،ڈی آئی جی کرائم،ڈی آئی جی سی آئی اے ،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزسندھ کے علاوہ ڈائریکٹرایف آئی اے ، جوائنٹ ڈائریکٹر آئی بی، ڈپٹی چیف سی پی ایل سی اے آئی جیز ایڈمن،آپریشنز سندھ،ایسٹ ساؤتھ سٹی کراچی کے ایس ایس پیز، اے ایس پیز اور سابقہ آئی جیز وایڈیشنل آئی جیز نے شرکت کی۔

آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ پولیس کے مجموعی امور کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور پولیسنگ کے عمل کو شفاف غیرجانبدارانہ اور عوام دوست بنانیکا جو عزم اے ڈی خواجہ ساتھ لیکر چلے تھے وہ بلا تسلسل جاری رہیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سندھ پولیس کے مجموعی اقدامات کو ہرلحاظ سے غیرمعمولی اور منظم بنانیکے حوالے سے سابقہ آئی جی سندھ کو سراہا اور لائق ستائش قرار دیا۔

اس موقع پر اے ڈی خواجہ نے اپنے اعزاز میں دی جانیوالی تقریب پر آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی کا شکریہ ادا کیا اور تقریب میں شریک تمام مہمانان گرامی کی آمد کو باعث مسرت وافتخار قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کا مورال انتہائی بلند ہے اور میرے لیئے یہ امر انتہائی اعزاز کا باعث رہا کہ میں نے سندھ پولیس جیسی بہادر فورس کو کمانڈ کیا۔انہوں نے موجودہ آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی کو ایک انتہائی جفاکش محنتی تجربہ کار پرعزم اور قائدانہ صلاحیتوں کا حامل پولیس آفیسر قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس فورس انکی قیادت میں مذید آگے بڑھیگی اور انکی جملہ کارکردگی میں بتدریج مذید بہتری جیسے اقدامات کو بھی تقویت ملیگی۔

متعلقہ عنوان :