ہمارے اوپر کسی ادارےکاکوئی دباؤنہیں ہے،سیکرٹری الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کے پاس مکمل اختیارات ہیں،فوج، عدلیہ اورحکومتیں تعاون کررہے ہیں، پولنگ شروع اورختم کروانا پریزائیڈنگ آفیسر کی ذمہ داری ہے،ہم نے کسی کی انتخابی مہم کو نہیں روکا، شکوک وشبہات نہیں ہونے چاہئیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 جولائی 2018 17:01

ہمارے اوپر کسی ادارےکاکوئی دباؤنہیں ہے،سیکرٹری الیکشن کمیشن
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جولائی 2018ء) : الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکرٹری باہریعقوب نے کہا ہے کہ ہمارے اوپر کسی ادارے کاکوئی دباؤ نہیں ہے،الیکشن کمیشن کے پاس مکمل اختیارات ہیں،فوج ، عدلیہ اور حکومتیں تعاون کررہے ہیں، پولنگ شروع اور ختم کروانا پریزائیڈنگ آفیسر کی ذمہ داری ہے،ہم نے کسی کی انتخابی مہم کو نہیں روکا، شکوک وشبہات نہیں ہونے چاہئیں۔

انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوج ، عدلیہ اور صوبائی حکومتوں سمیت سب تعاون کررہے ہیں ۔ہمارے اوپر کسی ادارے کادباؤ نہیں۔الیکشن کمیشن کے پاس مکمل اختیارات ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے کوئی شکوک وشبہات نہیں ہونے چاہئیں۔ہرپارٹی الیکشن مہم چلارہی ہے۔انتخابی قوانین پرعمل نہ کرنے پرایکشن لیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرنگراں پنجاب حکومت کو2خطوط لکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی کی انتخابی مہم کو نہیں روکا۔چاروں صوبائی حکومتوں سے رابطے میں ہیں۔ ووٹرز پرامن ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔انہوں نے کہاکہ ساڑھے چار لاکھ پولیس کاعملہ اور ساڑھے 3لاکھ فوج کے جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔تمام 8لاکھ سکیورٹی اہلکار ضابطہ اخلاق کے مطابق کام کریں گے۔25جولائی سے پہلے تمام انتظامات مکمل اور سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ پنجاب کے پولنگ اسٹیشنز پر98 فیصد سہولیات مکمل ہیں۔تمام انتخابی عملہ ضابطہ اخلاق کے تحت کام کرے گا۔ پولنگ شروع اور ختم کروانا پریزائیڈنگ آفیسر کی ذمہ داری ہے۔ پوسٹل بیلٹ پیپرز کا آڈٹ کیا جائے گا۔ روشنائی ختم ہونے کی شکایات آئیں ان کا تدارک کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج رات گوگل میپ پرپولنگ اسکیم جاری کردی جائے گی۔ وزارت داخلہ نے امیدواروں کے نام اقوام متحدہ کی لسٹ پرہونے کی رپورٹ دی ہے۔