کمیشن پر کسی ادارے کا کوئی دبائو نہیں ،ْ انتخابات وعدے کے مطابق صاف اور شفاف ہونگے ،ْ سیکرٹری الیکشن کمیشن
کسی سیاسی جماعت کو مہم سے نہیں روکا گیا ہے ،ْ تمام جماعتیں اپنی انتخابی مہم چلا رہی ہیں ،ْ جہاں سے شکایت موصول ہوتی ہے ایکشن لیا جاتا ہے ،ْ اقوام متحدہ کی فہرست میں جو تنظیمیں شامل ہیں ان کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہے ،ْ پولنگ سکیم کو بہت جلد گوگل میپ پر جاری کر دیا جائیگا ،ْبابر یعقوب کی میڈیا کو بریفنگ
ہفتہ 21 جولائی 2018 17:15
(جاری ہے)
جہاں سے شکایات موصول ہوئی تھیں تو چیف الیکشن کمشنر نے خود نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ایکشن لینے کیلئے خطوط لکھے تھے ۔کالعدم تنظیموں کے انتخابات میں حصہ لینے والے سوال پر انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ کی فہرست میں جو تنظیمیں شامل ہیں ان کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہے اور جن تنظیموں پر اعتراض کیا جاتا ہے کہ وہ وزارت داخلہ کی ذمہ داری ہے کہ ان کے بارے میں ہمیں آگاہ کرے ۔
انہوںنے کہاکہ انتخابات کی سکیورٹی کیلئے فوج اور پولیس کے تقریباً آٹھ لاکھ اہلکار ڈیوٹی دینگے جن میں سارھے تین لاکھ فوجی اور ساڑھے چار لاکھ پولیس کے اہلکار شامل ہونگے ۔انہوںنے کہاکہ 2018کے انتخابات کیلئے انتظامات 2013کے انتخابات سے بہت بہتر ہیں ۔انہوںنے کہاکہ سکیورٹی کی ذمہ داریوں کیلئے تمام اہلکار الیکشن کمیشن آف پاکستان کے کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت کام کرینگے ۔انہوںنے کہاکہ غیر ملکی مبصرین کو انتخابات سے متعلق مکمل بریفنگ دی گئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ سرکاری نتائج کا اعلان پی ٹی وی سے کیا جائیگا ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ کسی سیاسی جماعت کو مہم سے نہیں روکا گیا ہے اور تمام جماعتیں اپنی انتخابی مہم چلا رہی ہیں ۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ یہ تاثر غلط ہے کہ کسی ادارے نے الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون سے انکار کیا ہے انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن میں فوج ،ْ عدلیہ اور صوبائی حکومتوں سے جو بھی مدد مانگی ہے وہ فراہم کی گئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ تمام ادارے الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کررہے ہیں اور الیکشن کمیشن پر کوئی دبائو نہیں ہے انہوںنے کہاکہ پولنگ سکیم کو بہت جلد گوگل میپ پر جاری کر دیا جائیگا ۔سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف کہ ان کا نتیجہ ان کے خلاف غلط زبان استعمال کر نے کے فیصلے سے مشروط ہے تو سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ اب پرویز خٹک نے عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا ہے تو عدالت ہی اس کا فیصلہ کریگا ۔ بابر ایعقوب نے کہاکہ انہوںنے سینٹ کو بھی یقین دہانی کرائی تھی کہ انتخابات صفاف اور شفاف ہونگے ۔انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن ،ْ پارلیمنٹ نے بنایا ہے اور پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے اصولوں کے مطابق کام کررہا ہے ۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ گزشتہ چند دنوں میں تقریباً ستر ہزار لوگوں نے 8300پر ایس ایم ایس کے ذریعے اپنے ووٹ کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔انہوںنے کہاکہ پنجاب اور کے پی کے میں 96فیصد پولنگ اسٹیشن بہتر ہوئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ الیکشن کی تیاریاں پلان کے مطابق صحیح سمت میں جاری ہیں ،ْانتخابی سامان کی ترسیل میں جہاں دشواری پیش آئی، ازالہ کردیا گیا ،ْپوسٹل بیلٹ پیپر پر کڑی نظر رکھی گئی ہے کہ غلط استعمال نہ ہو،ْپوسٹل بیلٹ پیپر کا آڈٹ کیا جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ چاروں چیف سیکرٹری نے بریف کیا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے لگ چکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ انتخابی عمل آئین پاکستان کے تحت الیکشن کمیشن کروا رہا ہے ۔ سیکرٹر ی الیکشن کمیشن نے بتایا کہ نابینا افراد کے ووٹ ڈالنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں ،ْصوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کی تھیں کہ پولنگ اسٹیشنز کو بہتر بنایا جائے۔مزید اہم خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.