رواں سال کادوسرا اوراس صدی کا سب سے طویل چاندگرہن 27 جولائی کو ہوگا

ہفتہ 21 جولائی 2018 17:26

رواں سال کادوسرا اوراس صدی کا سب سے طویل چاندگرہن 27 جولائی کو ہوگا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) رواں سال کادوسرا اوراس صدی کا سب سے طویل چاندگرہن 27 جولائی کو ہوگا جس کا دورانیہ 6گھنٹے اور14منٹ پرمشتمل ہوگا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق اس دوران ایک گھنٹہ اور42 منٹ مکمل چاند گرہن ہوگا۔ماہرین کے مطابق چاند گرہن کے دن 2003 ء کے بعد پہلی مرتبہ زمین اورسیارہ مریخ نزدیک ترین فاصلے پر ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں چاندگرہن 27 جولائی کی رات 10 بجکر14 منٹ پر شروع ہوگا جو 28 جولائی کی صبح 4 بجکر28 منٹ تک جاری رہے گا۔ اس دوران 3گھنٹے اور55منٹ تک مکمل چاند گرہن ہوگا۔ چاند گرہن کے دوران چاند کا رنگ سرخی مائل ہوجاتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ اس وقت چاند سورج اورزمین کے ساتھ ایک لائن پرآجاتا ہے اورزمین کا سایہ چاند پرسورج کی روشنی کو مکمل طورپر بلاک کرتا ہے۔ رواں سال31 جنوری کو چاند گرہن ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :