ذہین طلبا و طالبات ملک و قوم کا اثاثہ ہیں،کمشنر ساہیوال

ہفتہ 21 جولائی 2018 17:26

چیچہ وطنی۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا ہے کہ ذہین طلبا و طالبات ملک و قوم کا اثاثہ ہیں جنہوں نے ملک کی ترقی میں بھر پور کردار ادا کرنا ہے اور اسے مضبوط بنانا ہے ،وہ یہاں ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک امتحانات 2018کے پوزیشن ہولڈرز طلبا وطالبات میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں جس میں ایڈیشنل کمشنر میاں جمیل احمد ، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر حافظ فدا حسین ،سیکرٹری ڈاکٹر ذوالفقار علی ثاقب اور پرنسپل ڈی پی ایس بریگیڈئر (ر) سید انوارالحسن کرمانی کے علاوہ طلبا وطالبات کے والدین اور اساتذہ کے کثیر تعداد نے شرکت کی -تقریب کی نظامت پروفیسر ریاض خان نے کی -تقریب میں ڈسٹرکٹ پبلک سکول اوکاڑہ کے محمد احسن حنیف کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر گولڈ میڈل اور لیپ ٹاپ انعام دیا گیا جس نے 1100میں سے 1091نمبر حاصل کر کے پورے پنجاب میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کیا -دوسری پوزیشن ایجوکیٹر سکول عارف والا کے شفیع المحسن نے 1086نمبر اور عارف والا کے ہی ایک اور نجی سکول نیو بیکن ہائوس کی آمنہ نعمان نے 1085نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی-کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر حافظ فدا حسین نے بتایا کہ ساہیوال بورڈ کا رزلٹ 77.6فیصد رہا -امتحان میں 67829امیدواروں نے شرکت کی جس میں سے 52636پاس ہوئے جس میں 77گونگے بہرے طلبا وطالبات نے بھی شرکت کی اور ان میں 75پاس ہوئے�

(جاری ہے)