میٹرک سالانہ 2018ء امتحانات کے نتائج کااعلان ،82.597فیصد طلباء وطالبات کا میاب

ہفتہ 21 جولائی 2018 17:26

ملتان۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) تعلیمی بورڈملتان کے زیراہتمام منعقدہ میٹرک سالانہ امتحانات 2018ء کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق 82.597فیصد طلباء وطالبات نے کامیابی حاصل کی ۔کنٹرولر تعلیمی بورڈ ڈاکٹرمحمد ظفراقبال طاہرنے کہاکہ میٹرک سالانہ امتحانات 2018ء میں مجموعی طورپرایک لاکھ پانچ ہزار انہتر طلباء وطالبات نے شرکت کی تھی جن میں سے 86784طلباء وطالبات پاس ہوئے ۔

انہوںنے کہاکہ ریگولرطلباء میں پاس ہونے کی شرح 86.81فیصد اورپرائیویٹ طلباء میں 67.64فیصدرہی ۔

(جاری ہے)

مجموعی طورپرپہلی پوزیشن خانیوال پبلک سکول اینڈکالج کی ماہم فاطمہ رول نمبر107177نے 1090نمبرحاصل کئے جبکہ دوسری پوزیشن دوطالب علموں جن میں ڈویژنل پبلک سکول وہاڑی کی طالبہ صفہ نویدرول نمبر173054اورمسلم پبلک سکول ملتان کے طالب علم خبیب رفیق رول نمبر186890نے 1088نمبرحاصل کرکے حاصل کی ۔تیسری پوزیشن بھی تین طلباء وطالبات نے حاصل کیں جن میں علامہ اقبال گرلز سیکنڈری سکول بوریوالا کی طالبہ مہروز اسمعٰیل رولنمبر168369،ڈویژنل پبلک سکول بوریوالا کے طالب علم محمد عمیر رول نمبر 166975اورنشاط بوائز ہائی سکول کے طالب علم حمزہ خان رول نمبر144941نی1086نمبرحاصل کرکے حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :