میٹرک امتحانات ،غیرقا نونی ذرائع استعمال کرنے پر 30 طلباء کیخلاف کارروائی

ہفتہ 21 جولائی 2018 17:26

ملتان۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) تعلیمی بورڈ ملتان کے زیراہتمام منعقدہ میٹرک 2018ء کے امتحانات میں غیرقانونی ذرائع استعمال کرنے پر31طلباء کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ۔

(جاری ہے)

کنٹرولرامتحانات تعلیمی بورڈ ملتان ڈاکٹرمحمد ظفراقبال طاہر نے بتایاکہ غیرقانونی ذرائع استعمال کرنے والے 31طلباء میں سے چارکے کیسز سب ایگزامینر زنے بھجوائے تھے جبکہ باقی 27کیسز ڈائریکٹر سنٹرز میں پیپرزدیتے وقت ہیراپھیری کرنے پردرج کئے گئے ۔انہوںنے بتایاکہ ان کیسز میں سے 30کافیصلہ کرکے ان میں سزاسنادی گئی ہے جبکہ ایک کیس پرابھی کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :