ملکی تاریخ میں پہلی بار انتخابات کے دوران ٹینڈر ووٹ بھی گنے جائیں گے

جعلی ووٹ ڈالنے والے کو دو سال قید کی سزا ہوگی ،ْ الیکشن کمیشن کا فیصلہ

ہفتہ 21 جولائی 2018 17:57

ملکی تاریخ میں پہلی بار انتخابات کے دوران ٹینڈر ووٹ بھی گنے جائیں گے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار انتخابات کے دوران ٹینڈر ووٹ بھی گنے جائیں گے اور جعلی ووٹ ڈالنے والے کو دو سال قید کی سزا ہوگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ انتخابات 2018 میں ٹینڈر ووٹ کی بھی گنتی ہوگی۔

(جاری ہے)

کسی اور کے نام پر ووٹ کاسٹ ہونے پر اصلی اور جعلی دونوں ووٹ گنے جائیں گے تاہم ٹینڈر ووٹ کے لیے الگ بیلٹ باکس ہوگا۔

ووٹنگ کے نتائج جاری ہونے کے بعد معاملہ تحقیقات کیلئے نادرا کو بھجوایا جائیگا جہاں پر انگوٹھے کے نشان سے معلوم کیاجائے گا کہ جعل سازی کس شخص نے کی۔تحقیقات کے بعد جعلی ووٹ ڈالنے اورجعل سازی کرنیوالے شخص کو 2 سال جیل کی سزا ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ مجبوری کے تحت کیا، اس کے ذمہ دار پارلیمنٹیرینز ہیں۔