کالعدم تنظیموں سے روابط ،ْمظفر علی شجرہ پیپلز پارٹی سے خارج

ہفتہ 21 جولائی 2018 17:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنی جماعت کے فیڈرل کونسل کے رکن مظفر علی شجرہ کو کالعدم تنظیموں سے روابط کے الزام میں پارٹی سے خارج کردیا۔پیپلز پارٹی کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق مظفر علی شجرہ کے کالعدم تنظیموں سے روابط کا انکشاف ہوا تھا۔انہوں نے بتایا کہ پارٹی نے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے اور کالعدم تنظیموں سے رابطہ رکھنے پر مظفر علی شجرہ کو جماعت سے خارج کیا۔

مرکزی میڈیا سیل کے مطابق مظفر علی شجرہ کو اس لیے پارٹی سے نکالا گیا کیونکہ انہوں نے انتخابات میں کالعدم تنظیم کی حمایت حاصل کی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں پاکستان راہ حق پارٹی کے تحت عوام دوست گروپ کے پلیٹ فارم سے متفقہ امیدوار سامنے آئے تھے ،ْان امیدواروں میں کالعدم اہل سنت والجماعت کے اورنگزیب فاروقی قومی اسمبلی کی نشست پر جبکہ مظفر علی شجرہ صوبائی اسمبلی کی نشست پر متفقہ امیدوار تھے۔

(جاری ہے)

اس انتخابی پوسٹر کے مطابق این اے 238 پر اورنگزیب فاروقی کا انتخابی نشان استری جبکہ پی ایس 91 پر مظفر علی شجرہ کا انتخابی نشان نلکا تھاتاہم اس تصویر کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے پیپلز پارٹی کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور ان پر کالعدم تنظیموں سے روابط کے الزام لگائے گئے تھے جس کے بعد پیپلز پارٹی نے فیصلہ کرتے ہوئے مظفر علی شجرہ کو پارٹی سے نکال دیا۔