حماس پر بلا جواز تنقید کر کے امریکہ نے خود کو اسرائیل کا طرف دار ثابت کیا ہے،سامی ابو زہری

ڈالروں کے بدلے تحریک آزادی ترک نہیں کرینگے،فلسطین کی آزادی تک مسلح جدو جہد جاری رہے گی، بیان

ہفتہ 21 جولائی 2018 17:58

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) حماس کے رہنماء سامی ابو زھری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت پر بلا جواز تنقید کر کے امریکہ نے خود کو اسرائیل کا طرف دار ثابت کیا ہے، حماس کو امریکہ کی طرف سے مالی مراعات کا لالچ دے کر خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر حماس کسی لالچ میں نہیں آئیگی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کے حماس کے بارے میں موقف سے واضح ہوتا ہے کہ امریکی انتظامیہ کس قدر صہیونی ریاست کے موقف سے ہم آہنگی رکھتی ہے۔

حماس رہنما نے امریکی حکام کی طرف سے مادی فوائد کا لالچ دینے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ڈالروں کے بدلے میں تحریک آزادی کو ترک نہیں کرینگے،حماس کو کسی ملک کی طرف سے امداد کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کی مکمل آزادی تک حماس مسلح جدو جہد جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :