Live Updates

نازیبا زبان ،ْالیکشن کمیشن کا ایاز صادق، فضل الرحمان اور پرویز خٹک کو حلف نامہ جمع کرانے کا حکم

پرویز خٹک نے پشتو میں تقریر کی کیا آپ نے سنی ہی وہ ہنسنے کی نہیں رونے کی بات ہے ،ْ چیف الیکشن کمشنر کا پرویز خٹک کے وکیل سے مکالمہ پرویزخٹک بیان حلفی جمع کروائیں، الیکشن میں نتیجہ کچھ بھی ہواس مقدمے کے فیصلہ سے مشروط ہوگا ،ْ چیف الیکشن کمشنر ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کیا جائے گا ،ْایاز صادق کی وکیل کی یقین دہانی …… آپ کو اپنے الفاظ پر ندامت تو ہونی چاہیے ،ْچیف الیکشن کمشنر

ہفتہ 21 جولائی 2018 18:09

نازیبا زبان ،ْالیکشن کمیشن کا ایاز صادق، فضل الرحمان اور پرویز خٹک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن نے نازیبا زبان کے استعمال پر مولانا فضل الرحمان، ایاز صادق اور پرویز خٹک کو حلف نامہ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ ہفتہ کو الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے مولانا فضل الرحمان، پرویز خٹک اور ایاز صادق کی جانب سے نازیبا زبان کے استعمال کے معاملے پر سماعت کی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سیطلب کرنے پر تینوں سیاسی رہنماؤں کے وکلا کمیشن میں پیش ہوئے۔چیف الیکشن کمشنر نے پرویز خٹک کے وکیل سے سوال کیا کہ پرویز خٹک نے پشتو میں تقریر کی کیا آپ نے سنی ہی وہ ہنسنے کی نہیں رونے کی بات ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی کہ پرویزخٹک بیان حلفی جمع کروائیں، الیکشن میں نتیجہ کچھ بھی ہواس مقدمے کے فیصلہ سے مشروط ہوگا۔

(جاری ہے)

ایاز صادق کے وکیل نے الیکشن کمیشن کو یقین دہانی کرائی کہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کیا جائے گا، اس پر چیف الیکشن کمشنر نے ایاز صادق کے وکیل کو بھی جواب کے ساتھ بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیا۔چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو اپنے الفاظ پر ندامت تو ہونی چاہیے، ممبر کے پی کے نے سوال کیا کہ بطور اسپیکر انہوں نے ایسی زبان کیوں استعمال کی ایاز صادق کے وکیل نے کہا کہ آئندہ ایسا نہیں ہو گا، اس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم آئندہ کیلئے یقین دہانی نہیں مانگ رہے ،ْآئندہ بھی انہوں نے ایسا کیا تو ہم نوٹس لیں گے۔

الیکشن کمیشن نے ایاز صادق کو حلف نامہ جمع کرانے اور باقی ماندہ مہم کے دوران احتیاط کرنیکی ہدایت کی۔اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمان کو بھی بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے مزید سماعت 9 اگست تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے نازیبا زبان کے استعمال پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھی طلب کیا تھا تاہم ان کی جانب سے بھی وکیل پیش ہوئے جنہوں نے الیکشن کمیشن میں تحریری یقین دہانی جمع کرانے کی حامی بھری۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات