Live Updates

اسد عمر کی کارنر میٹنگ کے دوران فائرنگ کی گئی ،ْ پی ٹی آئی امیدوار محفوظ رہے

الیکشن کے موقع پرشر پسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائیگا، فائرنگ کا مقصد خوف ہراس پھیلانا تھا

ہفتہ 21 جولائی 2018 18:09

اسد عمر کی کارنر میٹنگ کے دوران فائرنگ کی گئی ،ْ پی ٹی آئی امیدوار ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی کارنر میٹنگ کے دوران فائرنگ کی گئی تاہم پی ٹی آئی امیدوار محفوظ رہے ۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب این اے 54 سے پی ٹی آئی کے امیدوار اسد عمر عدنان مارکیٹ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے تاہم واقعے میں پی ٹی آئی امیدوار محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے نائب صدر نے واقعہ کے بعد بتایا کہ اسد عمر سمیت پی ٹی آئی کے کارکنان محفوظ ہیں اور واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ،ْ پی ٹی آئی کے کارکنان واقعہ کا مقدمہ تھانہ رمنا میں درج کرادیا۔ایس پی صدر زون ذیشان حیدر کا کہنا تھاکہ واقعہ کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کردی ہے۔ایس پی نے کہا کہ الیکشن کے موقع پرشر پسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائیگا، فائرنگ کا مقصد خوف ہراس پھیلانا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات