چیف جسٹس ثاقب نثار(کل) کراچی میں واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کریں گے

ہفتہ 21 جولائی 2018 18:09

چیف جسٹس ثاقب نثار(کل) کراچی میں واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کریں گے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) چیف جسٹس پاکستان چیف جسٹس پاکستان (کل) اتوار کراچی میں عدالت لگائیں گے اور مصروف دن گزاریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس اتوار کی صبح سیوریج واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ (ٹی پی تھری) کا افتتاح کریں گے چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بینچ اتوار کو اہم مقدمات کی بھی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

منچھر جھیل ماحولیاتی آلودگی اور واٹر کمیشن سے متعلق درخواستیں سماعت کیلئے مقررکر دی گئی ہیں ، چیف جسٹس پارکوں پر قبضے ،سندھ پولیس کریشن کیس اور لوڈ شیڈنگ کیسز کی بھی سماعت کریں گے۔

لارجر بینچ نانگا پربت از خود نوٹس کیس کی بھی سماعت کریگا، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے، سیکرٹری ایوی ایشن کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں ۔وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے علاوہ مئیر کراچی، چیف سیکریٹری ، ایڈووکیٹ جنرل سندھاور اٹارنی جنرل پاکستان کو طلبی کے نوٹس جاری کئے جا چکے ہیں۔