لاہور بورڈ نے میٹرک امتحانات2018ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ،کامیابی کا تناسب 75 فیصد رہا

رواں سال امتحانات میں 2لاکھ 32ہزار 46طلبہ نے شرکت کی ،کامیاب ہونیوالوں کی تعداد1لاکھ 74ہزار 63رہی

ہفتہ 21 جولائی 2018 18:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے سالانہ امتحانات2018ء کے نتائج کا اعلان کر دیا جس کے مطابق رواں سال کامیابی کا تناسب 75 فیصد رہا۔تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کی جانب سے جمعہ کے روز میٹرک کے پوزیشن ہولڈروں کا اعلان کیا گیا تھا جس میں وسیم یاسین اور توصیف افضل 1091نمبر لے کر پہلی، محمد ہاشم اور وجیہ اسلم 1090نمبر لے کر دوسری اور حفصہ سلیم 1089نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

اب لاہور بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2018ء کے باقاعدہ اور مکمل نتائج کا بھی اعلان کردیا۔ رواں سال امتحانات میں 2لاکھ 32ہزار 46طلبہ نے شرکت کی تھی۔جبکہ امتحانات میں کامیاب ہونے والوں کی تعداد1لاکھ 74ہزار 63ہے۔ دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرحسن عسکری نے کہا کہ پوزیشن ہولڈرز نے والدین اور اساتذہ کاسرفخرسیبلند کیا ہے،پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات چمکتے ستارے ہیں،ملک کا مستقبل ذہین طلباکی محنت سیوابستہ ہے۔لاہور بورڈ نے میٹرک کے نتائج ویب سائٹ پراپ لوڈکردیئے ہیں، طلبا آن لائن رزلٹ جاننے کیلئے http://result.biselahore.com/لنک پر کلک کریں۔یا امیدوار 80029پر اپنا رول نمبرایس ایم ایس کرکیرزلٹ معلوم کریں۔