صوبہ خیبرپختونخواہ میں عام انتخابات 2018کیلئے قومی اسمبلی کے کل 51 حلقوں میں مجموعی طورپر 14858 پولنگ سٹیشن قائم کر دئیے گئے

ہفتہ 21 جولائی 2018 18:18

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) صوبہ خیبرپختونخواہ میں عام انتخابات 2018کے لئے قومی اسمبلی کے کل 51 حلقوں میں مجموعی طورپر 14858 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں نئے قبائلی اضلاع کے 12 حلقوں کے لئے 1882 پولنگ سٹیشن بھی شامل ہیں جبکہ صوبہ بھر بشمول نئے قبائلی اضلاع میں کل 3874 پولنگ سٹیشن انتہائی حساس قراردیئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں قومی اسمبلی کے پانچ حلقوں کے لئے سب سے زیادہ 1238 پولنگ سٹیشن جبکہ ضلع ٹانک میں قومی اسمبلی کے واحد حلقہ کے لئے سب سے کم 164 پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں۔دوسرے نمبر پر ضلع سوات کے چار حلقوں این اے 2 ‘3 ‘4 اور5کے لئے 1039 پولنگ سٹیشن جبکہ مردان کے تین حلقوںاین اے 20 ‘21 اور22 کیلئے 1031 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ضلع ہری پور کے قومی اسمبلی کے واحدحلقے این اے 17 کے لئے سب سے زیادہ ریکارڈ 601 پولنگ سٹیشن ہیں۔ضلع چترال کے حلقہ این اے 1 کے لئے 294 جبکہ لوئر دیر‘ مانسہرہ‘ ایبٹ آباد ‘ صوابی ‘چارسدہ ‘ نوشہرہ اور ڈیرہ اسماعیل خان کے دو دو حلقوں کے لئے بالترتیب 459‘ 977‘781 ‘762 ‘ 680‘572 اور665 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جبکہ ایک حلقہ والے اضلاع بشمول اپر دیر میں377 ‘ مالاکنڈ میں336‘ بونیرمیں 391 ‘شانگلہ میں259 ‘ کوہستان میں 185 ‘بٹگرام میں256 ‘ کوہاٹ میں 442‘ ہنگو میں 180‘ کرک میں 370 ‘ بنوں میں 433 اورلکی مروت میں 394 پولنگ سٹیشن مختص کئے گئے ہیں۔

صوبے میں شامل کئے گئے سابقہ قبائلی علاقوں (فاٹا) سے قومی اسمبلی کے کل 12 حلقوں کے لئے 1882 پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں سب سے زیادہ پولنگ سٹیشن ضلع خیبر میں دو حلقوں این اے 43 اور44کے لئے 336 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جبکہ سابقہ چھ فرنٹیئر ریجن (ایف آر) پر مشتمل قومی اسمبلی کے واحد حلقے این اے 51 میں سب سے کم 160 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں درہ آدم خیل میںسب سے زیادہ 53 پولنگ سٹیشن شامل ہیں۔

ضلع باجوڑ کے دو حلقوں میں 336‘ ضلع کرم کے دو حلقوں میں 246 اور ضلع جنوبی وزیرستان کے دو حلقوں میں 234 پولنگ سٹیشن ہیں جہاں قبائلی اپنے ووٹ ڈالنے جائیں گے۔اسی طرح مہمند‘ اورکزئی اور شمالی وزیرستان اضلاع میں ایک ایک حلقے کے لئے بالترتیب 189 ‘177 اور161 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ اورکزئی واحد قبائلی ضلع ہے جس میں 20 پولنگ سٹیشن ضلع کی حدود سے باہرضلع ہنگو کی حدود میں سرکاری دفاتر میںقائم کئے گئے ہیں جہاں ماموں زئی قوم کے ووٹرز اپنا ووٹ ڈالیں گے ۔