نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی میٹرک امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو مبارکباد

پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات چمکتے ستارے ہیں،ملک کامستقبل ایسے ہی ذہین طلبا و طالبات سے وابستہ ہے ہمارے با صلاحیت اور ذہین طلبا و طالبات تاریخ کا دھارا بدلنے کی پوری اہلیت رکھتے ہیں ‘ڈاکٹر حسن عسکری

ہفتہ 21 جولائی 2018 18:29

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی میٹرک امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے میٹرک امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو مبارکباد دی ہے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہاہے کہ پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات نے اپنے والدین اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات پاکستان کے چمکتے ستارے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بعض کم وسیلہ طلبا و طالبات نے عزم، حوصلے اور محنت کے ساتھ اعلیٰ پوزیشنیں حاصل کی ہیں۔ ملک کا تابناک مستقبل ایسے ہی ذہین، ہونہار اور محنتی طلبا و طالبات سے وابستہ ہے۔ ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ حصول علم سمیت کسی بھی شعبہ میں محنت رائیگاں نہیں جاتی۔ ہمارے با صلاحیت ، قابل اور ذہین طلبا و طالبات تاریخ کا دھارا بدلنے کی پوری اہلیت رکھتے ہیں۔ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ علم کی بدولت ہی قومیںدنیا میں عروج حاصل کرتی اور اپنا نام بناتی ہیں اور علم ایک ایسا زیور ہے جس کے بغیر انسان معاشی و سماجی ترقی نہیں کر سکتا۔