سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق خواجہ سرائوں کی رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 21 جولائی 2018 18:32

سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق خواجہ سرائوں کی رجسٹریشن کا عمل تیزی سے ..
وہاڑی۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق خواجہ سرائوں کی رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ضلع وہاڑی میں 143خواجہ سرائوں کی رجسٹریشن ہوچکی ہے۔ مزید کی رجسٹریشن آئندہ چند روز میں مکمل کرلی جائے گی۔ خواجہ سرائوں کے گرووں کے شناختی کارڈبنانے کا عمل بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

7گروئوں کے شناختی کارڈ بنانے کا عمل پراسس کیا گیا ہے جن میں سے 3کے شناختی کارڈ بن گئے ہیںاور باقیوں کے شناختی کارڈ بن کر آئندہ چند روز میں آجائیں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں خواجہ سرائوں کے شناختی کار ڈ بنانے کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارات کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئررائے اختر اظہر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرامحمد اجمل اور دیگر افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ پوری دلچسپی سے کام کرتے ہوئے خواجہ سرائوں کی رجسٹریشن کریں تاکہ ان کے جلد شناختی کارڈ بنوائے جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :