تمام ریسکیو افسران کا دو دن ،ریسکیو رز کا ایک دن کی تنخواہ دیا میر بھاشااور مہمند ڈیمز فنڈ میں جمع کرانے کا فیصلہ

جنرل الیکشن 2018پر ایمرجنسی سروسز کی فراہمی کے لئے انتظامات کاتمام ضلعی ایمرجنسی افسران کی میٹنگ میں جائزہ لیا گیا

ہفتہ 21 جولائی 2018 18:32

تمام ریسکیو افسران کا دو دن ،ریسکیو رز کا ایک دن کی تنخواہ دیا میر بھاشااور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122)ڈاکٹر رضوان نصیر نے اعلان کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے تناظر میں وسیع تر قومی مفاد میں تمام ریسکیو افسران دو جبکہ تمام ریسکیو آفیشلز اپنی ایک دن کی تنخواہ دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈ میں جمع کرائیں گے ۔ یہ فیصلہ گذشتہ روز تمام ضلعی ایمرجنسی افسران کی ایمرجنسی سروسز ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ میٹنگ میں کیا گیا ، میٹنگ کی صدارت ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے کی جبکہ تمام ڈی ای اوز ، ہیڈکوارٹرز اور ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے افسران نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ پنجاب ایمرجنسی سروس کے کل ساڑھے بارہ ہزار ریسکیو افسران و اہلکاران اس تاریخی قدم میں حصہ ڈالیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام ضلعی ایمرجنسی افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ پنجاب کے تمام اضلاع میں سروس کے معیارکو قائم رکھنے کے لئے سٹنڈرڈآپریٹنگ پروسیجرز ، کوالٹی سروس انڈی کیٹرز اور دیگر ایس او پیز پر عملد رآمد یقینی بنائیں ۔ انہوں نے تمام ضلعی ایمرجنسی افسران کو مزید ہدایت کی کہ وہ جنرل الیکشن 2018میں کوڈ آف کنڈٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں جبکہ کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ وابستگی پر متعلقہ افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے تمام ضلعی ایمرجنسی افسران کوپیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے تین لاکھ ایمرجنسیز ڈیل کرنے پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ضلع کی کارکردگی کو چانچنے کیلئے اتنا ہی کافی ہے کہ اس ضلع میں جائیں ، سٹاف کے ٹرن آئو ٹ گیئر ، ریسکیو سٹیشنز کی صفائی اور ایمرجنسی گاڑیوں کو دیکھیں ۔ متوقع جنرل الیکشن کو مد نظر رکھتے ہوئے انہوں نے تمام ضلعی ایمرجنسی افسران ہدایت کی کہ جنرل الیکشن میں تعینات ہونے والے عملہ کی ذمہ داریوں اور حقوق کے خیال رکھنے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ پرامن الیکشن کا انعقاد یقینی بنایا جاسکے۔

قبل ازیں ضلعی ایمرجنسی افسران نے جنرل الیکشن کے حوالے سے اپنی تیاریوں پر ڈائریکٹر جنرل کو بریفنگ دی اور اپنے اپنے اضلاع میں کمیونٹی سیفٹی پروگرام خصوصاًً رضاکاروں (ریسکیو محافظوں )کی بھرتی پر خاص توجہ دیں ۔ ڈائریکٹر جنرل نے ضلعی ایمرجنسی افسران کو تاکید کی کہ وہ اپنی ذاتی اور اپنے سٹاف کی فزیکل فٹنس ، اپنے سٹاف کی فٹنس ، ریسکیو سٹیشنز کی صفائی کو یقینی بنائیں ۔میٹنگ میں تمام ضلعی ایمرجنسی افسران، ریسکیو 1122ہیڈکوارٹرز اور ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے افسران نے شرکت کی ۔