سوات،عام انتخابات کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 21 جولائی 2018 18:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) ضلع سوات میں عام انتخابات کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیںپولنگ سٹیشنوں پر فول پروف سیکورٹی اور ریٹرنگ افسران کیلئے ٹرانسپوٹیشن پلان کو حتمی شکل دینے کے علاوہ پولنگ کے مقامات پر صحت و صفائی ،آبنوشی اورفرسٹ ایڈ کی سہولیات کیلئے خاطر خواہ انتظامات بھی کر لئے گئے ہیں اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنرسوات ثاقب رضا اسلم کی زیر صدارت سیدو شریف سوات میں اجلاس ہوا جس میں محکمہ ہائے تعلیم، صحت، بلدیات، پولیس،ٹرانسپورٹ، واپڈا،ڈبلیو ایس ایس سی،ریسکیو1122اور ٹی ایم ایز کے حکام نے شرکت کی اور ڈی سی سوات کو اس حوالے سے تفصیلات سے اگاہ کیا نیز موقع پر ضروری فیصلے کئے گئے ثاقب رضا اسلم نے واضح کیا کہ انتخابات کے دن ووٹروں کو پولنگ کے مقامات پر پانی ،بجلی ،صفائی اور سیکورٹی کے حوالے سے تمام سہولیات میسر ہونا چاہئیں اسی طرح حادثات سے فوری طور پر نمٹنے کیلئے طبی امداد اور ایمرجنسی کا خودکار نظام ہونا چاہیے پولیس حکام نے بتایا کے ضلع بھر میں حساس مقامات اور پولنگ سٹیشنوں کی نشان دہی کے علاوہ وہاں سیکورٹی کیمروں کی تنصیب کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ٹی ایم ایز،ڈبلیو ایس ایس سی اور محکمہ آبنوشی نے صفائی اور پینے کے صاف پانی کا فول پرف بندوبست کرلیا ہے ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ حکام کو خبردار کیا کہ 25جولائی کو انتخابی عمل کی تکمیل اور الیکشن کمیشن کی طرف سے نتائج کا اعلان ہوجانے تک تمام اہلکاروں کو اپنے فرائض پوری تندھی اور مستعدی کے ساتھ سرانجام دینا ہونگے جس میں کسی بھی جانب سے معمولی غفلت اور کوتاہی بھی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کا مرحلہ قومی تاریخ کا اہم اور نازک ترین موڑ ہے جس پر ملک و قوم کے درخشاں مستقبل کا انحصار ہوتا ہے اسلئے حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے اس ضمن میں کسی غلطی یا کمزوری کا مظاہرہ نہیں ہونا چاہیے ۔