Live Updates

بالاناڑی عوامی اتحاد اور قبائلی معتبرین کا سینکڑوںحمایتوں کے ہمراہ پی بی17اور این ای260پر سردار یار محمد رند کی غیر مشروط حمایت کا اعلان

ہفتہ 21 جولائی 2018 18:38

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) بالاناڑی عوامی اتحاد اور قبائلی معتبرین کی میر حضور بخش بنگلزئی کی سربراہی میں سینکڑوںحمایتوں کے ہمراہ پی بی17اور این ای260پر پی ٹی آئی کے امیدوار سردار یار محمد رند کی غیر مشروط حمایت کا اعلان سردار یار محمد رند کی کامیابی سے علاقے کی ترقی خوشحالی مشروط ہے عوام سردار رند کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں مقررین کا عوامی اجتماع سے خطاب تفصیلات کے مطابق ڈھاڈر میں گزشتہ روز بالاناڑی عوامی اتحاد اور دیگر قبائلی معتبرین ،بنگلزئی قبائل کے سینکڑوں افراد نے میر حضور بخش بنگلزئی کی سربراہی اورڈاکٹر امدادبنگلزئی اور ملک شہریار شاہوانی کی قیادت میں میر سردار خان رند سے ملاقات کی اور انکی موجودگی میںپاکستان تحریک انصاف کے امیدوار پی بی 17اوراین اے 260سردار یار محمد رند کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا اس موقع پرقبائلی عمائدین اور عوامی اجتماع سے میر سردار خان رند،ڈاکٹر امداد بنگلزئی،میر نعمان بنگلزئی،میر حبیب رند،خدائے رحیم بلوچ،سردار ساول خان مغنڈوئی بنگلزئی،میر اشرف بنگلزئی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام اپنے قیمتی ووٹ کی پرچی کی طاقت سے کرپٹ، بریف کیس کلچر ،کچھی کی امن کو تباہ اور برادر اقوام کو دست گریبان کرنے والوں کا محاصرہ کرکے حقیقی تبدیلی کیلئے سردار یار محمد رند کو کامیاب بنائیں اور انتخابی نشان بالا پر 25 جولائی کو مہر ثبت کرکے اربوں روپے عوامی ترقی کے نام پر خرد برد کرنے والوں کا کڑا احتساب کرکے انہیں نشان عبرت بنائیںاور انہیں تاریخی شکست سے دوچار کریں انہوں نے کہا کہ بالاناڑی عوامی اتحاد کے غیور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے سردار یار محمد رند کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں سردار یار محمد رند عوامی خدمت سے سرشار عوامی لیڈر ہیں انکی قیادت بولان کی ضرورت بن چکی ہے ماضی میں یہاں سے منتخب نمائندوں نے عوام کو پسماندگی کے سواء کچھ نہیں دیا اور اب بھی وہی عناصر ایک مرتبہ پھر میدان میں آکر عوام کو سبز باغ دکھا کر ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن انشاء اللہ اس مرتبہ کچھی کے عوام کا استحصال کرنے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں اور عوامی طاقت سے سردار یار محمد رند قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کریں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات