فخر زمان کو ڈبل سنچری پر شوبز اسٹارز کی مبارک باد

فخر زمان اور امام الحق نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے ،ْ جاوید شیخ

ہفتہ 21 جولائی 2018 18:48

فخر زمان کو ڈبل سنچری پر شوبز اسٹارز کی مبارک باد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) زمبابوے کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں فخر زمان ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی اور عالمی سطح پر سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنانے والے پانچویں بلے باز بن گئے ہیں جس پر شوبز شخصیات نے بھی انہیں مبارکباد دی ہے۔لالی وڈ کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے ٹوئٹر پر فخر زمان کی ڈبل سینچری کے بعد جذبات سے بھری تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ فخر زمان اور امام الحق نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہیآخر میں جاوید شیخ نے جوش و جذبے سے پاکستان زندہ باد بھی لکھا۔

(جاری ہے)

گلوکار و اداکار فرحان سعید نے بھی فخر زمان کی ڈبل سنچری پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ٹوئٹ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ زبردست کوشش ،فخرزمان 210 رن بنا آؤٹ ہوئے۔انہوں نے لکھا کہ بہترین اننگز تھی ،ْآپ بہتر سے بہتر ہوتے جارہے ہیں ،ْپاکستان کو آپ پر فخر ہے۔ایسے ہی اداکار ہمایوں سعید نے بھی فخر زمان کو فخر قرار دیتے ہوئے ایک ٹوئٹ میں مستقبل میں ان کی مزید کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔گلوکار شفقت امانت علی نے بھی بلے باز فخر زمان کی ڈبل سینچری کرنے پر مبارک باد پیش کی اور لکھا کہ ’چیمپیئن بہترین کھیلا‘۔

متعلقہ عنوان :