اپرکرم،موٹر سائیکل اور ایمبولینس کے مابین تصادم ، ایک شخص جاں بحق ، ایک زخمی

ہفتہ 21 جولائی 2018 18:57

اپرکرم،موٹر سائیکل اور ایمبولینس کے مابین تصادم ، ایک شخص جاں بحق ، ..
پاراچنار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) اپر کرم صدرہ کے مقام پر موٹر سائیکل اور ایمبولینس کے مابین تصادم کے نتیجے میں جواں سالہ لڑکا جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اپر کرم کے علاقے صدرہ کے مقام پر مین شاہراہ پر موٹرسائیکل اور ایمبولینس کے مابین تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو جوان شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امدادکیلئے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال پاراچنار منتقل کردیاجہاں پر یاسر حسین ولد ابوالحسن سکنہ بوشہرہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے ۔ واقعے کے رپورٹ مالی کلے چیک پوسٹ لیوی فورس نے درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :