سابق جنوبی افریقن کرکٹر نیل مکینزی بنگلہ دیشی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر

ہفتہ 21 جولائی 2018 19:01

سابق جنوبی افریقن کرکٹر نیل مکینزی بنگلہ دیشی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ ..
ڈھاکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) سابق جنوبی افریقن کرکٹر نیل مکینزی بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر ہو گئے، وہ دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران 24 جولائی کو ٹیم جوائن کریں گے۔

(جاری ہے)

مکینزی کو آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ تک ذمہ داری دی گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی بنگلہ دیش کوچنگ سٹاف بھی مکمل ہو گیا۔ اسٹیو رہوڈز اور ریان کک نے گزشتہ ماہ بطور ہیڈ کوچ اور فیلڈنگ کنسلٹنٹ بنگلہ دیشی ٹیم کو جوائن کیا تھا۔ مکینزی کو 58 ٹیسٹ، 64 ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچز میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔