عالمی چیمپئن پیٹر ساگان نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 13واح مرحلہ جیت لیا

ہفتہ 21 جولائی 2018 19:01

عالمی چیمپئن پیٹر ساگان نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 13واح مرحلہ جیت ..
پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) عالمی چیمپئن سلواکین سائیکلسٹ پیٹر ساگان نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 13واں مرحلہ جیت لیا، یہ ان کی رواں ریس میں تیسری فتح ہے، ساگان نے اس سے قبل دوسرے اور پانچویں مرحلے میں کامیابی حاصل کی تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 13واں مرحلہ 188 کلو میٹر پر محیط تھا، اس مرحلے میں بھی سائیکلسٹس کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم پیٹر ساگان چھائے رہے، انہوں نے مقررہ فاصلہ 3 گھنٹے، 45 منٹس اور 55 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، الیگزینڈرز کرسٹوف دوسرے اور فرانس کے آرنڈ ڈیمار تیسرے نمبر پر رہے، برطانیہ کے گیرینٹ فروم کا مجموعی برتری پر قبضہ برقرار ہے، کرس فروم دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :