حج کے نام پر کروڑوں روپے خورد برد کیس میں عدالت نے ملزم قیصر عباس کی درخواست ضمانت مسترد کردی

ہفتہ 21 جولائی 2018 19:04

حج کے نام پر کروڑوں روپے خورد برد کیس میں عدالت نے ملزم قیصر عباس کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) الہاشمی ٹریول اینڈ ٹورزم کمپنی کی پانچ سو افراد سے حج کے نام پر کروڑوں روپے خورد برد کیس میں عدالت نے ملزم قیصر عباس کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو حج فراد کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2017 حج میں دس سے بارہ کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ہے ،الہاشمی ٹریول کے مالکان غلام شبیر ، ناصر عباس اور اعظم خان کروڑوں روپے کھا کر مفرور ہیں ، جبکہ متاثرین کا کہنا یے ایک سال ہوگیا ہے ایف آئی اے نے عدالت میں اب تک چا لان جمع نہیں کرایا،ایف آئی اے نے اب تک ان ملزمان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔