Live Updates

ووٹ کی طاقت سےنوازشریف کوجیل سےنکالیں گے،شہبازشریف

سڑکوں کے یوٹرن پرعمران خان کی شکل بنا دی جائے توعوام سمجھ جائیں گے یہ یوٹرن ہے، اقتدار ملا توپاکستان کوملائشیاء اورترکی بنا دوں گا۔سرگودھا میں عوامی جلسہ سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 جولائی 2018 18:32

ووٹ کی طاقت سےنوازشریف کوجیل سےنکالیں گے،شہبازشریف
سرگودھا(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جولائی 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ 25 جولائی کوووٹ کی طاقت سے نوازشریف کوجیل سےباہر لائیں گے،سڑکوں کے یوٹرن پرعمران خان کی شکل بنا دی جائےتوعوام سمجھ جائیں گے یہ یوٹرن ہے،اقتدار ملا توپاکستان کوملائشیاء اور ترکی بنا دوں گا، پشاور کی طرح پنجاب کا بیڑہ غرق دیکھ سکتے ہو؟ انہوں نے آج سرگودھا میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی پاکستان کی تاریخ کا اہم د ن ہے۔

25 جولائی کوشیر دھاڑے گا۔ اگر اللہ نے مجھے موقع دیا توپاکستان کوترکی اور ملائشیاء بنادوں گا۔بھارت کوشکست دے کربدلہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے پاکستان میں موٹرویز کا جال بچھایا۔ پاکستان میں اندھیرے ختم کردیے۔

(جاری ہے)

ہم نے یونیورسٹیاں اور میڈیکل کالجز بنائے۔ سی پیک جیسا عظیم منصوبہ لے کرآئے۔پنجاب انڈوومنٹ فنڈز کے ذریعے غریب بچوں کومفت تعلیم دی۔

انہوں نے کہا کہ الزام خان، جھوٹ خان ، بہتان خان روزایک جھوٹ بولتا ہے اور یوٹڑن لیتا ہے۔ ملک بھر کی سڑکوں کے یوٹرن پرعمران خان کی شکل لگ جائے توسب سمجھ جائیں گے یوٹرن ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹروسے پورا شہر کھنڈر بن گیا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا کہ پشاور میٹروکا ٹھیکہ بلیک لسٹ کمپنی کودیا گیا۔ پراجیکٹ 44 ارب سے 68 ارب تک پہنچ گیا۔ ہم پرالزامات لگائے گئے لیکن عمران خان لاہور میٹرومیں کرپشن کا ایک ثبوت بھی نہیں لے کرآئے۔ کیا پشاور کی طرح پنجاب کا برا حال دیکھ سکتے ہو؟  انہوں نے کہا کہ جولائی کومیاں نوازشریف اور بیٹی کوووٹ کی طاقت سے جیل سے باہر لے کرآئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے روز لوگ صبح نماز پڑھ کرنکلیں اور شیر کے نشان پرووٹ دیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات