جمعیت علماء اسلام اگرچہ ماضی میں مختلف حکومتوں کا حصہ رہی ہے تاہم اسے کبھی وزارت اعلیٰ نہیں ملی،
انتخابات کے بعدحکومت بنانے کا موقع ملا تو عوام کے مسائل حل اور اپنے منشور پر عملدرآمدکو یقینی بنائیں گے،جمعیت کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کی پریس کانفرنس
ہفتہ 21 جولائی 2018 19:39
(جاری ہے)
بڑیچ قومی اتحاد کے سربراہ سردار سرور بڑیچ نے اتحاد کی جانب سے حلقہ پی بی 31پر ایم ایم اے کے امیدوار حکیم محمد عیسیٰ اور پی بی 32پر مولانا عبدالغفور حیدری اور حلقہ این اے 266پر حافظ حسین احمد کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بڑیچ قومی اتحاد کی 12رکنی کمیٹی نے مشاورت کے بعد ایم ایم اے کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا اور بڑیچ قومی اتحاد انکی کامیابی کیلئے بھی بھر پور جدوجہد کریگا۔
حلقہ پی بی 32سے آزاد امیدوار مفتی عبدالرحمن شاہوانی نے حلقے سے مولانا عبدالغفور حیدری کی حمایت اور انکے حق میںدستبردار ہونے کا اعلان کیااور یقین دلایا کہ وہ اورانکے ساتھی مولاناعبدالغفور حیدری کی کامیابی کو یقینی بنائیں گے۔ مولانا عبدالغفورحیدری نے بڑیچ قومی اتحاد کے سربراہ سردار سرور بڑیچ اور آزاد امیدوار مفتی عبدالرحمن شاہوانی کی جانب سے حمایت پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے حق میں ابتک بہت سے امیدوار دستبردار ہوچکے ہیںمیرے حق میں حاجی لیاقت لہڑی،میر قادرجان محمدحسنی اور سمیع اللہ کاکڑ میر ی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں جن پرانکا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہر جماعت کا اپنا منشور ہے جسے پیش کرتے ہوئے وہ اس پر عملدرآمد کا دعویٰ بھی کر رہی ہیں یہ تمام سیاسی جماعتیں ماضی میں نہ صرف حکومتوں میں آچکی ہیں بلکہ وزیراعلیٰ ،گورنر اوروزارتیں لیتی رہی ہیں اگرچہ جمعیت علماء اسلام وزارتوں میں رہی مگر کبھی وزارت اعلیٰ نہیں ملی جبکہ صوبے کی ترقی و خوشحالی ،کرپشن کا خاتمہ کرنے کیلئے ضروری ہے کہ وزیراعلیٰ کا اپنا وژن ہو مگریہاں پر ماضی میں اقتدار میں آنے والی جماعتیں صرف کرپشن کرتی رہیں جمعیت علما ء اسلام کو حکومت بنانے کا موقع ملا تو ہماری پہلی ترجیح ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ہوگا ملک طویل عرصے سے بدامنی کا شکار ہے اقتدارمیں آکر امن وامان کے قیام کو یقینی بنائیں گے ملک خصوصاً صوبے میں طویل عرصے سے دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں سی پیک کی کامیابی اور ترقی و خوشحالی کیلئے امن کاقیام ضروری ہے امن نہ ہو تو ترقی نہیں ہوتی امن کے بغیر انصاف بھی مشکل ہوجاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں قاضی کے نظام کو مضبوط کرکے عوام کو فوری انصاف فراہم کریں گے،تعلیم ،صحت ،بجلی ،پانی کی سہولیات فراہم کرینگے کرپشن کا خاتمہ کریں گے نوجوانوں کو روزگارفراہم کرکے بے روزگاری کا خاتمہ اور پولیس سمیت تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں گے۔ ایک سوال پر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام وزارتوں میں تو رہی مگر وزارت اعلیٰ ہمارے پاس نہیں رہی اور وژن وزیراعلیٰ کا ہوتا ہے جس پر عمل کرکے ترقی کی جاتی ہے مگر یہاں پر ماضی میں اقتدارمیں آنے والی حکومتیں کرپشن کرتی رہی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.