بلوچستان سے غربت، بیروزگاری کا خاتمہ ہمارا مشن ہے،الیکشن میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی،

پیپلز پارٹی کے زیراہتمام ریلی سے حلقہ این اے 264سے امیدوار لالا یوسف خلجی اوردیگر کا خطاب

ہفتہ 21 جولائی 2018 19:39

کوئٹہ ۔21جولا ئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ بلوچستان سے غربت، بیروزگاری کا خاتمہ ہمارا مشن ہے، الیکشن میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، باوقار اور خوشحال پاکستان ہماری منزل ہے اور یہ منزل محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا خواب تھی، ہم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے خواب کی تعبیر کریں گے۔

یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264سے امیدوار لالا یوسف خلجی ، حلقہ پی بی25کے امیدوار شریف خان خلجی ، صوبائی رہنما کامران خلجی ،یاسر خلجی ، میڈیا سیل کے انچارج حیات اللہ خان اچکزئی ،ندیم خان ،نعمت گورگیج ،ماسٹر خلجی اور دیگر نے ہفتہ کوانتخابی مہم کے سلسلے میں ائیر پورٹ سے روڈ سے نکالی جانے والی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کی تحفظ صرف پیپلزپارٹی ہی کرسکتی ہے اور انتخابات میں پیپلزپارٹی ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری اس وقت پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں، لوگ بلاول بھٹو زرداری کو ایک ترقی پسند اور نوجوان لیڈر کے طورپرپسند کرتے ہیںملک بھر میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے شاندار استقبال نے ثابت کردیا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نصیرآباد انتظامیہ کی جانب سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جلسے کی اجازت نہ دینا قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 25جولائی کا سورج پیپلزپارٹی کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگااور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان سمیت ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔ انہوں نے کہا کہ آج کی ریلی نے پیپلز پارٹی کے حق میں اپنا فیصلہ دیدیا ہے