پاکستان مستحکم ہوگاتوملک کاہرفرد خوشحال ہوگا،انجینئرامیرمقام

پارلیمنٹ سمیت تمام ادارے ملکرپاکستان کی مضبوطی کیلئے کرداراداکریں جس میںسب کی بھلائی ہے،صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 21 جولائی 2018 19:45

پاکستان مستحکم ہوگاتوملک کاہرفرد خوشحال ہوگا،انجینئرامیرمقام
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پاکستان مستحکم ہوگاتوملک کاہرفرد خوشحال ہوگا،پارلیمنٹ سمیت تمام ادارے ملکرپاکستان کی مضبوطی کیلئے کرداراداکریں جس میںسب کی بھلائی ہے،16سال سے سیاست میںآنے کے بعد ملک کی ترقی اورعوام کی فلاح وبہودکیلئے دن رات محنت کی ہے، کئی دفعہ موت دیکھ کردوبارہ زندگی ملی ہے۔

انہوںنے کہاکہ میری خواہش اورتمناہے کہ پاکستان اورخصوصاًخیبرپختوںکی بہترمستقبل کیلئے کرداراداکرسکوں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے سابقہ ممبرصوبائی اسمبلی عبدالمنعم خان کی والدہ کی نمازجنازہ کے بعدمیڈیاکے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔بعدازاںمسلم لیگی رہنماسربلندخان مارتونگ کی والدہ کی فاتحہ خوانی اورنمازجنازہ میںبھی شرکت کی۔

پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ سوات کے عوام نے تہیہ کررکھاہے کہ اس بارتبدیلی کے نام نہاد دعویداروںکوردکریںگے اورترقی،خوشحالی اورفلاح وبہبودکیلئے شیرپرٹھپہ لگائیںگے۔انہوںنے کہاکہ مینڈیٹ لئے بغیرملاکنڈڈویژن میںریکارڈترقیاتی منصوبے پائیہت تکمیل تک پہنچائے جبکہ کئی پرکام برق رفتاری سے جاری ہے۔