Live Updates

کپتان نے تبدیلی کے نام پر سادہ پختونوں کو دھوکہ دیا،حیدرخان ہوتی

تحریک انصاف گالم گلوچ کی پارٹی بن چکی ہے ،نظریاتی کارکنوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ،پارٹی پر صرف چند افراد کی اجارہ داری ہے، تقریب سے خطاب

ہفتہ 21 جولائی 2018 19:45

کپتان نے تبدیلی کے نام پر سادہ پختونوں کو دھوکہ دیا،حیدرخان ہوتی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) مردان میں اے این پی کی طرف سے تحریک انصاف کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ، پی ٹی آئی کے ضلعی فنانس سیکرٹری جہانزیب افضل اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت اے این پی میں شامل ہوگئے جبکہ جماعت اسلامی کے درجنوں افراد نے بھی عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی، پارٹی کے صوبائی صدر اورسابق وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی نے نئے شامل ہونے والوں کو ٹوپیاں پہنائیں اور انہیں مبارک باددی، پی ٹی آئی کے جہانزیب افضل نے اپنی رہائش گاہ غزنوی کالونی میں شمولیت کے موقع پر کہاکہ تحریک انصاف گالم گلوچ کی پارٹی بن چکی ہے نظریاتی کارکنوں کے لئے کوئی جگہ نہیں اور پارٹی پر صرف چند افراد کی اجارہ داری ہے جبکہ مخلص کارکنوں کا کوئی پرسان حال نہیں، انہوںنے کہاکہ اے این پی نے اپنے کارکنوں کو مقام دیاہے جس کی بناء سوچ بچار کے بعد شمولیت کا فیصلہ کیا ہے ، اُدھر اے این پی کے ضلعی دفتر میں جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے رہنما منیر خان کی قیادت میں درجنوں افراد نے اے این پی میں شمولیت اختیار کرلی اس موقع پر پارٹی کے نائب صدر محمد جاوید یوسفزئی اور ضلعی جنرل سیکرٹری لطیف الرحمان بھی موجود تھے، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی نے کہا کہ اقتدار ہماری منزل نہیں بلکہ پختون قوم کو ایک جھنڈے تلے متحد کرنے اور ان کے حقوق اور مشکلات کے حل کے لئے میدان میں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عوام کردار اورکارکردگی کو دیکھ کر ووٹ دیں ، کپتان نے تبدیلی کے نام پر سادہ پختونوں کو دھوکہ دیا انصاف ، میرٹ ،روزگار اورکرپشن کے خاتمے کے دعویداروں نے پختونوں سے جھوٹے دعوے کئے ان کاکہناتھاکہ اب دوبارہ نئے وعدے وعید اور دعوؤں سے پختونوں کو ورغلا رہے ہیں لیکن پختون قوم جاگ گئی ہے اور اب وہ کاغذی لیڈروں کی حقیقت جان چکے ہیں اور25جولائی کو اپنے ووٹ کی طاقت سے نام نہاد تبدیلی والوں سے بدلہ لیں گے، امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ اے این پی کے دور حکومت میں ہرطرف ترقی کا دوردورہ تھا ان کی دور حکومت کا موازانہ قیام پاکستان سے لے کر پی ٹی آئی کی حکومت تک کی جائے تو کسی بھی دور میں اتنی ترقی نہیں ہوتی جس قدر ہمارے دور میں منصوبے مکمل کرلئے گئے انہوںنے کہاکہ ہم نے صوبے کو نام کی شناخت دی ،این ایف سی ایوارڈ دیا ،اٹھاوریں ترمیم کے ذریعے مرکز سے اختیارات صوبے کو منتقل کردیئے دوبارہ اقتدار میں آکر مرکزی حکومت سے نیا این ایف سی ایوارڈ منظور کراکر صوبے کے حقوق حاصل کریں گے، اے این پی کے صوبائی صدر نے کہاکہ اقتدار چھورٹے وقت انہوںنے خزانہ بھراچھوڑا تھا آج صوبہ قرضوں تلے دباہواہے، اقتدارمیں آکرنہ صرف خالی خزانہ بھریں گے بلکہ ترقی کا رکا ہوا پہیہ دوبارہ چلائیں گے بیرونی سرمایہ کاروں کو لاکر کارخانے لگائیں گے، انہوںنے کہاکہ اللہ نے موقع دیا تو مساجد اور مدارس کی خدمت کا سلسلہ دوبارہ شروع کریں گے باچاخان خپل روزگار سکیم کی طرح ہنرمند روزگار سکیم کا اجراء کرکے بے روزگار نوجوانوں کو دس لاکھ تک بلاسود قرضے دیں گے امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ پختون باچاخانی چاہتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات