ْسعید احمد خان خیبر پختونخوااکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے نئے جی ای او مقرر

ہفتہ 21 جولائی 2018 19:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (KPEZDMC)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے متفقہ طور پر سعید احمد خان کی تقرری بطور جی ای او خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (KPEZDMC)کی منظوری دیدی ۔ سعید احمد خان نے 26فروری2018کو بطور جی ای او(KPEZDMC)کا چارج سنبھالا تھا ۔

سعید احمد خان سول انجینئر ہیں جنہیں کینیڈا اور سعودی عرب میں 23سال کا وسیع تجربہ ہے ۔

(جاری ہے)

سعید احمد خان کی گزشتہ چار کی شاندار فرض شناسی کے عوض بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے 23ویں اجلاس میں 10جولائی2018ء کو (KPEZDMC)کا جی ای او مقرر کیا ہے ۔ سعید احمد خان نے NEDیونیورسٹی کراچی سے بچلر آف انجینئرنگ اور کینیڈا کی یونیورسٹی واٹرلو سے ایم ایس سی انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی ہے ۔ انہو ںنے کینیڈا اور سعودی عرب میں گورنمنٹ اور پرائیویٹ سیکٹر میں بیس کا سال تک کام کیا ہے ۔سعودی عرب میں وہ ملک کے سب سے بڑے صنعتی شہر کی ترقی میں معروف ٹیم کے ممبر تھے ۔ ان کا منشور شفافیت اور خود احتسابی اور دیانت داری سے کام کرنا ہے ۔