ایس ای سی پی نے ویلیوئرز کی رجسٹریشن کی کاوشیں ترک کر دیں

ہفتہ 21 جولائی 2018 19:50

ایس ای سی پی نے ویلیوئرز کی رجسٹریشن کی کاوشیں ترک کر دیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) ایس ای سی پی نے رجسٹرڈ ویلوئرز کی رجسٹریشن اور گورننس نظام کے لئے اپنی کوششیں ترک کر دی ہیں۔ایس ای سی پی نے اس فیصلے پر پہنچنے کیلئے تمام شراکت داروں بشمول سٹیٹ بینک آف پاکستان، پاکستان بینک ایسوسی ایشن اور رجسٹرڈ ویلوئرز سے مشاورت کی۔ ایس ای سی پی اس سلسلے میں دو گول میز کانفرنس کا انعقاد بھی کیا اور اپنی ویب سائٹ پر ریگولیشنز کو عوامی آرا کے لئے بھی رکھا۔

(جاری ہے)

تمام متعلقہ حلقوں کی طرف سے موقف سامنے آیا کہ سٹیٹ بینک پہلے سے ہی ویلیوئرز کو پی بی اے کے ذریعے ریگولیٹ کر رہا ہے اسی اثناء میں ایس ای سی پی کا ویلیوئرز کو ریگولیٹ کرنے کے نتیجے میں ویلیوئرز کے کاروباری اخراجات میں اضافہ ہو گا اور ان کے کاروبار میں مشکلات پیدا ہو گئیں۔ چنانچہ ایس ای سی پی نے ویلیوئرز کی رجسٹریشن کی کاوشیں ترک کر دی ہیں۔ مزید براں یہ کہ اس بات کی سفارش کی گئی ہے کہ ایک آزاد ادارہ ویلیوئرز کی رجسٹریشن اور گورننس کے لئے تشکیل دیا جائے جوکہ ویلیوئرز سے متعلق تمام معاملات بخوبی انجام دے۔