الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 220 اور 245 کے تحت مسلح افواج کی خدمات حاصل کیں

ہفتہ 21 جولائی 2018 19:50

الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 220 اور 245 کے تحت مسلح افواج کی خدمات ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 220 اور 245 کے تحت مسلح افواج کی خدمات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات2018 کے پرامن انعقاد کیلئے فوج کی خدمات مانگ لی ہیں اور فوج اپنے مینڈیٹ میں رہتے ہوئے خدمات انجام دے گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ انتخابات 2018 کے لیے فوج سے خدمات آئین کی شق 220 اور 245 کے تحت طلب کی گئی ہیں۔میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ فوج اپنے مینٹڈیٹ میں رہتے ہوئے پاکستان کے عوام کو پرامن ماحول میں شفاف و غیرجانبدارانہ انتخابات کویقینی بنائیگی۔