Live Updates

سات سمندر پار پاکستانی شہری صرف عمران خان کو ووٹ اور سپورٹ دینے کے لئے آئے ہیں

تحریک انصاف اوورسیز چیپٹر ز کے عہدیداروں کی پریس کانفرنس

ہفتہ 21 جولائی 2018 20:01

سات سمندر پار پاکستانی شہری صرف عمران خان کو ووٹ اور سپورٹ دینے کے لئے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف اوورسیز چیپٹر ز کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ سات سمندر پار پاکستانی شہری صرف عمران خان کو ووٹ اور سپورٹ دینے کے لئے آئے ہیں،عمران خان کو ملک اور عوام سے پیار ہے، طویل جدوجہد کے بعد پاکستان کو عمران خان کی شکل میںرہنما مل رہا ہے۔ہفتہ کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانی چیپٹرز کے عہدیداروںعبدالباسط شاہ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی یو کے، شرجیل ملک ہیڈآف پی ٹی آئی یوکے کمپین، منور زمان خان نیازی صدر نارتھ ویسٹ، عالیہ ہاشمی ہیڈ آف ویمن ونگ نارتھ ویسٹ سمیت دیگر ارکین نے کہا کہ سیاسی مافیا نے ملک وقوم کو لوٹ کر باہر کے ممالک میں اثاثے بنائے،سبز پاسپورٹ کی وجہ سے ہمیں عزت کی نظر سے نہیں دیکھا جارہاہے، دن رات محنت کرکے ملک کے زرمبادلہ میں ریڑھ کی ہڈی کی طرح کردار ادا کررہے ہیں لیکن70سال گزرنے کے باوجود ہمیں ووٹ کا حق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ عمران خان نے سمندرپارپاکستانیوں کوووٹ کا حق دینے کے لئے جدوجہد کی ہے، وہ وزیر اعظم بن کر ملکی بیرونی اور اندرونی مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔انھوں نے کہا کہ عمران کو سپورٹ کرنے کے لئے لاکھوں روپے خرچ کرکے پاکستان آئے ہیں،اپنے اپنے علاقوں میں پی ٹی آئی کی مہم چلارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس امید سے باہر زندگی گزاررہے ہیں کہ ہمارے ملک میں بھی بہار آئے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات