Live Updates

عمران خان کا غبار ہ پھٹ چکا،پنڈال خالی ہونا شروع ہوگئے، مولا بخش چانڈیو

بلاول بھٹو زرداری کے لئے سڑکوں پر عوام کا سیلاب امڈ آیاہے،ترجمان پی پی

ہفتہ 21 جولائی 2018 20:01

عمران خان کا غبار ہ پھٹ چکا،پنڈال خالی ہونا شروع ہوگئے، مولا بخش چانڈیو
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) پیپلزپارٹی کے ترجمان مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان کے غبارے میں جو ہوا بھری گئی تھی وہ اسی ہوا سے پھٹ چکا ہے اور تبدیلی کا نعرہ لگا کر گالیاں دینے والوں کے خلاف تبدیلی آ گئی ہے کیونکہ ان کے پنڈال خالی ہونا شروع ہو گئے ہیں جبکہ بلاول بھٹو زرداری کے لئے سڑکوں پر عوام کا سیلاب امڈ آیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے پارٹی کے ترجمان مولا بخش چانڈیو نے ہفتے کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ جب وہ میدان میں اتریں گے تو سب مخالفین کو پیپلزپارٹی کی مقبولیت کا اندازہ ہو جائے گا اور یہی وجہ ہے کہ آج پیپلزپارٹی کے چیئرمین کے لئے سڑکوں پر عوامی سیلاب امڈ آیا ہے ۔

(جاری ہے)

مولانا بخش چانڈیو نے کہا کہ عمران خان کے جلسوں میں پنڈال خالی ہونا شروع ہو گئے ہیں اور وہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں کیونکہ جھوٹے سروے کروا کر عوام کو بے وقوف بنانے والے آج خالی کرسیاں بھی دیکھ لیں اور جو لوگ بلاول بھٹو کو بچہ کہتے تھے آج ان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ مخالفین اقتدار کی جنگ لڑ رہے ہیں لیکن عوام پیپلزپارٹی کو اقتدار میں دیکھنا چاہتی ہے اس لئے قوم نے اقتدار کی جنگ لڑنے والوں کو مسترد کر دیا ہے ۔

۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات