فیصل آباد :2 مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شہری سمیت پاک فوج کی9جوان زخمی

پہلا حادثہ سانگلہ ہل موٹروے جبکہ دوسرا خانقاں ڈوگراں کے قریب پیش آیا

ہفتہ 21 جولائی 2018 20:01

فیصل آباد :2 مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شہری سمیت پاک فوج کی9جوان زخمی
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) ٹریفک حادثہ میں ایک شہری سمیت پاک فوج کے 9 جون زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ الیکشن کے سلسلہ میں آنے والی پاک آرمی کی گاڑی سے مزدا سانگلہ ہل موٹر وے کے قریب ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں پاک فوج کے زخمی ہونے والے جوانوں میں 30سالہ لیاقت ولد احمد خان، 23سالہ ثاقب ولد نواز 23سالہ حمید اللہ ولد شمس الحق ، 22سالہ بلال ولد حبیب الرحمن شامل ہیں جبکہ سعداں والا سمندری کا رہائشی 22سالہ فاروق ولد نور اللہ بھی زخمی ہو گیا علاوہ ازیں خانقاں ڈوگراں کے قریب پاک آرمی کی گاڑی حادثہ کا شکار ہو گی جس میں زخمی ہونے والے نو جوان میں 30سالہ ابراہیم ، 28سالہ عاصم ولد حنیف ، 25سالہ منیب ولد عبدالرحمان ، 26سالہ رضوان ولد محمود ، 28سالہ مبشر ولد محمد اشرف شامل ہیں ، حادثات میں زخمی ہو نے والے نو جوان کو الائیڈ ہسپتال میں تا حال طبی امداد کی فراہمی جاری ہے ۔