لودھراں میں عام انتخابات کے ادھورے کاموں کو مکمل کرنے کیلئے اتوار کی چھٹی منسوخ

ہفتہ 21 جولائی 2018 20:07

لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) لودھراں میں عام انتخابات کے ادھورے کاموں کو مکمل کرنے کے لئے اتوار کو تعطیل بھی منسوخ کر دی گئی ۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام متعلقہ افراد اور ادارے اتوار کے روز بھی معمول کے مطابق کام کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انتخابات 2018کے سلسلے میں تیاریاں مزید تیز کردی گئی ہیں اور ادھورے کاموں کی بروقت تکمیل کے لئے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام متعلقہ افراد اور ادارے آج اتوار کے روز بھی معمول کے مطابق سرگرمیاں انجام دیں گے تاکہ 25جولائی کے عام انتخابات سے قبل تمام کام مکمل کیا جاسکیں

متعلقہ عنوان :