لاہور ‘سیشن کورٹ میں سعد رفیق کیخلاف عدلیہ مخالف درخواست 8اگست تک ملتوی

ہفتہ 21 جولائی 2018 20:07

لاہور ‘سیشن کورٹ میں سعد رفیق کیخلاف عدلیہ مخالف درخواست 8اگست تک ملتوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) لاہور کی سیشن عدالت نے شہریوں کو عدلیہ کے خلاف بھڑکانے پر خواجہ سعد رفیق کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت آٹھ اگست تک ملتوی کر دی،عدالت نے تھانہ سول لائنز کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرودرخواست گزار عبداللہ ملک کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹنے موقف اختیار کیا کہ خواجہ سعد رفیق نے پانامہ کیس کے فیصلے کے حوالے سے عدلیہ مخالف بیان بازی کی جو کہ وا ضح طور پر توہین عدالت ہے،انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق نے متعدد بار عدلیہ کو بطور ادارہ تنقید کا نشانہ بنایا اور عوام کو عدلیہ کے خلاف اکسایا،انہوں نے بتایاکہ ان کی درخواست کے باجود پولیس عدلیہ مخالف بیان بازی کرنے اور شہریوں کو اکسانے پر خواجہ سعد رفیق کے خلاف کاروائی سے کترا رہی ہے،انہوں نے استدعا کی عدالت خواجہ سعد رفیق کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے،جس پر عدالت نے تھانہ سول لائنز کے ایس ایچ او کو آٹھ اگست کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔