لاہور ‘اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ ‘قواعد و ضوابط میں بدعنوانی کی جانچ پڑتال کیلئے خط صدر مملکت کو ارسال

ہفتہ 21 جولائی 2018 20:07

لاہور ‘اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ ‘قواعد و ضوابط میں بدعنوانی کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے میں قواعد و ضوابط کے بغیر ٹھیکوں اور منصوبے کی لاگت میں غیر معمولی اضافے پر معاملہ نیب کو بھجوانے کے لئے صدر مملکت کو خط لکھ دیا گیا۔

(جاری ہے)

صدر مملکت کو یہ خط جوڈیاشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے بھیجی گئی ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے میٹرو ٹرین کے لیے جو معاہدے کیے ہیں ان میں شفاعیت کو مد نظر نہیں رکھا گیا،میٹرو ٹرین منصوبے کے نام پر منظونطر افراد کو ٹھیکے دیئے گئے اور من پسند افراد کو نوازا گیاخط میں کہا گیا کہ میرٹ کو نظر انداز کرنے سے منصوبے کی لاگت میں دگنا اضافہ ہوا جس سے حکومتی خزانے پر بوجھ بڑھا،خط میں استدعا کی گئی ہے کہ ایک سو ساٹھ ارب کے منصوبے کو دو سو پچاس ارب روپے تک بڑھانے پر معاملہ نیب کو بھجوانے کا حکم دیا جائے۔