لاہور‘انتخابات سے قبل تحریک انصاف کاووٹر مایوس ہوگیا‘رہنما مسلم لیگ(ن)آزاد علی تبسم

ہفتہ جولائی 20:56

لاہور‘انتخابات سے قبل تحریک انصاف کاووٹر مایوس ہوگیا‘رہنما مسلم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ عمران خان کا دورہ لاہور ناکام ہوا، عمران خان عوام میں پذیرائی حاصل نہ کرسکے، عام ا نتخاب سے قبل تحریک انصاف کاووٹر مایوس ہوگیا ، عمران خان لاہور میں جگہ جگہ ناکامی کا منہ دیکھتے رہے، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا دور خدمت ،امانت ،دیانت اورشفافیت سے عبارت ہے اورعوام کی خدمت کے سفر میں ہم نے اپنا خون پسینہ بہایا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے صوبے میں بدترین کارکردگی دکھانے والوں نے صرف جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی اوردھرنا گروپ نے عوام کی خدمت کے سفر کو روکنے کی سازش کی ہے ۔عمران نیازی نے بے بنیاد الزامات اورجھوٹ بول کر عوام میں اپنی ساکھ کو خراب کیا ہے اورانہوں نے یوٹرن لینے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے اوریہ عناصر عوام کی خدمت کے جذبے سے یکسر عاری ہیں۔ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے اور آخری دم تک ملک وقوم کی خدمت کرتے رہیں گے ۔