کروشیا نے فٹبالرز سے ٹکراکر گرنے والے میکسیکن فوٹو جرنلسٹ کودورے کی دعوت دیدی

ہفتہ 21 جولائی 2018 21:10

کروشیا نے فٹبالرز سے ٹکراکر گرنے والے میکسیکن فوٹو جرنلسٹ کودورے کی ..
زغرب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) کروشیا نے فٹبالرز سے ٹکراکر گرنے والے میکسیکن فوٹو جرنلسٹ کودورے کی دعوت دیدی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کروشیا نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کیخلاف جشن فتح کی تصاویر بنانے کے دوران فٹبالرز سے ٹکراکر گرنے والے میکسیکن فوٹو جرنلسٹ کومدعو کرلیا‘یوری کورٹیز نے گرنے کے باوجود اپنا کیمرا بند نہیں کیا اور چند حیرت انگیز تصاویر بھی بن گئیں جو بعدازاں وائرل ہوگئیں، کروشیا کے ٹورازم بورڈ نے انھیں فیملی کے ہمراہ ایک ہفتے تک تفریحی دورے پرمدعو کرلیا۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق ہم یوری کیلئے یہ سفر یادگار بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گی