آزاد اور مقبوضہ کشمیر میں 4.1شدت کے زلزلے کے جھٹکے

ہفتہ 21 جولائی 2018 21:13

مظفر آباد/سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں 4.1شدت کے زلزلے کے جھٹکوں سے عوام میں شدید خوف وہراس پھیل گیا کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں 2 بجکر 20منٹ پر 4.1شدت کا زلزلہ آیا،جس سے عوام شدید خوف و ہراس کا شکار ہوکر گھروں اور عمارتوںسے کلمہ طیبہ و درود شریف کا ورد کرتے ہوئے باہر آگئے جس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز بارہ مولہ کے شمال مغٖرب میں 30کلومیٹر دور تھا