نواز شریف اور مریم نواز کے جیل کی گنجی عوام کے پاس ہے، مریم اورنگزیب

ہفتہ 21 جولائی 2018 21:13

نواز شریف اور مریم نواز کے جیل کی گنجی عوام کے پاس ہے، مریم اورنگزیب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) سابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کے جیل کی کنجی عوام کے پاس ہے اب عوام ہی 25جولائی کو شیر کو ووٹ دیکر جیل کا دروازہ کھولے گی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائیڈٹویٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز اب فکر نہ کریں کیونکہ باپ اور بیٹی کے جیل کی کنجی صرف اور صرف عوام کے پاس ہے اور اب اس جیل کا دروازہ عوام 25جولائی کو شیر پر ٹھپہ لگاکر کھولے گی