Live Updates

عمران خان کی گاڑی کو لاہور میں معذور خاتون نے روک لیا

ماتھا چوم کر دعائیں دیتے ہوئے رخصت کیا

ہفتہ 21 جولائی 2018 21:17

عمران خان کی گاڑی کو لاہور میں معذور خاتون نے روک لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گاڑی کو لاہور میں معذور خاتون نے روک لیا،عمران خان کا ماتھا چوم کر انہیں دعائیں دیتے ہوئے رخصت کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز لاہور میں پی ٹی آئی چیئرمین کے گھر کے باہر معذور خاتون نے عمران خان کے قافلے کو روک کر ان سے ملنے کی خواہش کی ،جس پر عمران خان اسکواڈ کے ساتھ معذور خاتون سے ملے تو بزرگ خاتون نے عمران خان کا ماتھا چوما اور الیکشن2018ء جیتنے کی دعا دی جس پر عمران خان نے بزرگ معذور خاتون کا شکریہ ادا کیا۔بعد ازاں سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے عمران خان کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا کیونکہ عمران خان سمیت ملک بھر میں 35 سیاسی شخصیات کو سیکورٹی تھریٹس جاری ہوچکی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات