تاندلیانوالہ، آزاد امیدوار قومی اسمبلی این اے 103 مرزا محمد احمد مغل نے خود کو گولی

مار کر خودکشی کر لی امیدوار کو اپنی فیملی اور حلقہ کے لوگوں کی طرف سے حمایت نہ ملنے کا رنج تھا حلقے میں الیکشن ملتوی

ہفتہ 21 جولائی 2018 21:17

تاندلیانوالہ، آزاد امیدوار قومی اسمبلی این اے 103 مرزا محمد احمد مغل ..
تاندلیانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) آزاد امیدوار قومی اسمبلی این اے 103 و امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 103 مرزا محمد احمد مغل نے تاندلیانوالہ کے مقامی بڑے قبرستان میں خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی امیدوار کو اپنی فیملی اور حلقہ کے لوگوں کی طرف سے حمایت نہ ملنے کا رنج تھا حلقے میں الیکشن ملتوی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تاندلیانوالہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 103 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 103 کے آزاد امیدوار مرزا محمد احمد مغل نے عوامی حمایت نہ ملنے اور اپنے حقیقی بیٹوں کے دوسرے امیدوار کی حمائت کرنے کے رنج کی بنائ پر آج صبح بڑے قبرستان میں خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا خودکشی سے پہلے دیے گئے اپنے ویڈیو بیان میں اپنے بیٹوں ساجد کو ایم ایم اے پی کے امیدوار شہزاد بختاور کی حمایت میں مبینہ طور پر بکنے اور خالد عابد کو ن لیگ کے امیدوار جعفر علی ہوچہ کی حمایت میں مبینہ طور پر بکنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ میں نے الیکشن آخری روز تک لڑنا تھا لیکن میری اولاد اور ان کی بیویوں نے میرا الیکشن مشکل بنا دیا ہے اور میری موت کی یہ لوگ ذمہ دار ہیں مرزا احمد کا گزشتہ رات اپنے بیٹوں اور ان کی بیویوں کے ساتھ الیکشن میں اس کی حمائت نہ کرنے پر کافی جھگڑا بھی ہوا تھا اور مرزا احمد مغل مقامی قبرستان کی دیکھ بھال کا کام کافی عرصے سے کر رہے تھے اور 1988 سے ہر جنرل الیکشن میں حصہ لیتے چلے آرہے تھے مرزا احمد مغل کی نعش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے امیدوار اپنی الیکشن کمپین موٹرسائیکل اور پیدل کرتے تھے جبکہ ریٹرننگ آفیسر شہزاد حسن نے این اے 103 کے الیکشن ملتوی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا اور ریٹرننگ آفیسر نذر عباس گوندل نے پی پی 103 کے الیکشن ملتوی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہی